بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،الیکشن کمیشن

ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے متواتر تجرباتی عمل سے گزارا جارہا ہے،بیان

جمعرات 11 فروری 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے متواتر تجرباتی عمل سے گزارا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ میں نشر اور شائع ہونے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آئندہ عام انتخابات بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کے ضمن میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے آئین میں ترمیم کی تجویز کمیٹی کے سامنے رکھی ہے،موجودہ آئین میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی کوئی شق موجود نہیں اس حوالے سے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کو لانے سے پہلے آئین میں اس کی گنجائش دیکھنی پڑے گی،الیکشن کمیشن نے وضاحت میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے متواتر تجرباتی عمل سے گزر رہا ہے اور ان تجربات کی روشنی میں ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن بائیومیٹرک مشینوں کا ایک تجربہ ہری پور میں کر چکا ہے جس میں مشینوں نے صرف46فیصد رزلٹ دیا تھا اس حساب سے ٹرن آؤٹ صرف20فیصد رہا تھا

متعلقہ عنوان :