سینٹ، ٹیکسلا میں ریلوے ٹریک پر سرنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اورچیرمین سینٹ کی اجازت کے بغیر وزیر خزانہ کی تقریر براہ راست نشر کرنے سے متعلق تحریک استحقاق پیش

جمعرات 11 فروری 2016 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ٹیکسلا میں ریلوے ٹریک پر سرنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اورچیرمین سینٹ کی اجازت کے بغیر وزیر خزانہ کی تقریر براہ راست نشر کرنے سے متعلق تحریک استحقاق کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز چیرمین استحقاق کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ریلوے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب کے لئے سیکرٹری وزارت ریلوے کی طرف سے بریفنگ دینے میں ناکامی کے بعد ایوان سے معافی طلب کرنے اور ایوان بالا کی کاروائی چیرمین سینٹ کی اجازت کے بغیر براہ راست نشر کرنے سے متعلق ایم ڈی پی ٹی وی کی وضاحت پر مشتمل قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کی رپورٹیں ایوان میں پیش کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :