سینٹ، ملک محمد علی خان اور فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر تعزیتی قرارداد منظور

جمعرات 11 فروری 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) سینٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین ملک محمد علی خان اور ممتاز ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر تعزیتی قرارداد کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر خوش بخت شجاعت نے قرارداد پیش کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمد علی خان اور ممتاز ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ملک کے لئے ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ایوان نے اتفاق رائے سے دونوں قراردادوں کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :