برطانیہ نے حزب التحریر کو کالعدم قرار دینے کیلئے پاکستان سے ثبوت مانگ لیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 21:40

برطانیہ نے حزب التحریر کو کالعدم قرار دینے کیلئے پاکستان سے ثبوت مانگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) برطانیہ نے حزب التحریر کو کالعدم قرار دینے کیلئے پاکستان سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقبرطانیہ نے کالعدم حزب التحریرسے متعلق پاکستان سے تعاون مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم حزب التحریر کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے جائیں۔ برطانیہ نے پاکستان سے وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطح کے رابطوں میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ برطانیہ حزب التحریرکو کالعدم قرار دلوانے کے لیے ثبوت کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ حزب التحریر پاکستان میں کالعدم جبکہ برطانیہ میں آزادی سے کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :