پی آئی اے سے غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنا پر ڈیلی ویجز کے11 ملازمین کو فارغ کردیا گیا

جمعرات 11 فروری 2016 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) قومی ائیرلائن پی آئی اے پروکیورنمٹ اینڈلا جسٹک ڈیپارٹمنٹ سے غیر تسلی بخش کاکردگی کی بنا پر ڈیلی ویجز کے11 ملازمین کو فارغ کردیا گیا،جمعرات کو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل نیجر غلام مصطفیٰ شیخ کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ادارے کے جن ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمت ختم کی گئی ہے ان میں اسٹاک اسسٹنٹ محمد قیصر شریف،ڈرائیور بشارت علی،مشین آپریٹر محمد عرفان نصیر،محمد رضوان،کمپیوٹر آپریٹرایس ایم عم مظہر،مشین آپریٹر سید مظہر علی ،ارسلان غنی ،اسٹاک ویری فائر آمین اﷲ،سرفراز احمد ،متین یاسین عباسی اور اسٹاک اسسٹنٹ انیس الرحمن شامل ہیں،نکالے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کئیے گئے نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ کو ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :