کوآپرٹیو سوسائٹیز کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجا رہا ہے‘محمد اقبال چنٹر

جمعرات 11 فروری 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء )صوبائی وزیر کوآپرٹیو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ تمام کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکار کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تاکہ کام میں شفافیت اورتیزی آ سکے - حکومت پنجاب نے اس مد میں 300 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہوئے ہیں - انہوں نے کہا کہ ممبر کے مفادات کے تحفظ کے لئے ٹراسفر آف پلاٹ کو بائیو میٹرک نظام کے تحت منسلک کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں کام تیزی سے جاری ہے - اجلاس میں کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مسائل اور ان کی جانب سے ممبران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا - واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں 225 آپرٹیو ہاؤسنگ کام کر رہی ہیں ان سوسائٹیز نے 2 لاکھ سے زائد ممبران کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی ہیں ایک اندازے کے مطابق لاہور میں تقریبا ایک تہائی حصہ کوآپرٹیو ہاؤسنگ سیکٹر نے اور دو تہائی گورنمنٹ ، پرائیویٹ سیکٹر نے فراہم کیا ہے - صوبائی وزیر محکمہ امداد باہمی اور کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے انتظامیہ کمیٹیز کے انتظامیہ کمیٹیزپر زور دیا کہ وہ ممبران کے مفادات کے لئے بھر پور کام کریں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات ، آڈٹ انسپکشن بروقت مکمل کروائیں -