عالمی بنک کے مشن کی لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی تعریف

وزیر اعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کا اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر نا مثالی اقدام ہے

جمعرات 11 فروری 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) عالمی بینک کے مشن نے پنجاب حکومت کے لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت کا اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ایک مثالی اقدام ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف نے ذاتی نگرانی میں اس اہم منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا ہے جو کہ اس منصوبے کی کامیابی کا بنیادی جزو ہے -عالمی بنک کے مشن نے بین الاقوامی معیار کے مطابق منصوبے کی مانیٹرنگ کے لئے موثر نظام وضع کرنے پر بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے - وزیر اعلی شہباز شریف نے منصوبے کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانے اور عالمی بنک کے مشن کی جانب سے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف پر متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے-

متعلقہ عنوان :