ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

شہریوں کوبروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ججز کوجوڈیشل اکیڈمی اوربیرون ممالک تربیتی کورسز کروانے پر تبادلہ خیال

جمعرات 11 فروری 2016 21:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل زیکرے ہارکین رائیڈر نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شہریوں کوبروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ججز کوجوڈیشل اکیڈمی اوربیرون ممالک تربیتی کورسز کروانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ وہ انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ججز کو تربیتی کورسز کروانے میں عدلیہ کیساتھ تعاون کرناچاہتے ہیں۔

انصاف تک رسائی پروگرام کے تحت فنڈزبھی مختص کیے گئے ہیں ۔جبکہ جسٹس سیدمنصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کوبروقت انصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ججز کو تربیتی کورسز ،کیسز مینجمنٹ پالیسی،آئی ٹی سمیت تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :