Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد کی ملاقات

ہیلتھ سروسز کے نظام کی بہتری ہماری ترجیح ہے،صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں‘شہبازشریف وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں‘ڈاکٹر ظفراﷲ چوہدری

جمعرات 11 فروری 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات کی گئی ہیں کیونکہہیلتھ سروسز کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کے لئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے اور اس کا مقصد غریب عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جدید طبی علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تربیت ، نئے کورسز اور سپیشلائزیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو ڈاکٹروں کی تربیت ، جدید کورسز اور سپیشلائزیشن کے امور کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے مشینری کو فنکشنل رکھنا ضروری ہے۔پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں مشینری و آلات کے ساتھ ادویات کے سٹاک کو چیک کرنے کیلئے آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں لہذاڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہوئے مسیحا بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ ادا کرنا ہے۔

سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ظفراﷲ چوہدری نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ۔ سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ظفراﷲ چوہدری نے ادارے کے تربیتی اور سپیشلائزیشن پروگراموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر ، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری سیکنڈری اینڈ پرائمری ہیلتھ، متعلقہ حکام اور سی ایس ایس پی کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات