Live Updates

عمران خان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو دل پر ہی لگا لیا ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

تحریک انصاف کے رہنما خیبرپختونخوا کے پریشان حال لوگوں کے مسائل پر بات کیوں نہیں کرتے،ہم کام کرتے ہیں،عمران خان جھوٹی سچی باتیں بناتے ہیں،کچھ کریں تو اشتہارات چھپوانے کا قابل ہوں گے‘زعیم قادری

جمعرات 11 فروری 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اورنج لائن میٹروٹرین کو دل پر ہی لگا لیا ہے،عمران خان خیبرپختونخوا کے پریشان حال لوگوں کے مسائل پر بات کیوں نہیں کرتے۔سید زعیم حسین قادری نے عمران کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الزام خان صرف باتیں بنا سکتے ہیں،کام کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

ہم کام کرتے ہیں اور عمران خان جھوٹی سچی باتیں بناتے ہیں۔سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے انقلابی زرعی اقدامات کررہی ہے۔پنجاب کے دیہات میں ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت سے پیدا وار میں اضافہ اور آمدورفت میں اضافہ ہوگا۔پنجاب کا کسان کبھی بھی عمران خان کی لچھے دار باتوں میں نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کی باتیں کرتے ہیں؟ کیا خیبرپختونخوا فلاحی صوبہ بن چکا ہے۔عمران خان خاطر جمع رکھیں۔پنجاب ترقی کررہا ہے اور انشاء اﷲ کرتا رہے گا۔عمران خان صاحب کچھ کریں گے تو اشتہارات چھپوانے کے قابل ہوسکیں گے ۔سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈ ترقی وخوشحالی ہے،مسلم لیگ عوامی خدمت کا ایجنڈا پورا کرے گی۔اورنج لائن میٹرو ٹرین بننے سے لاہورکے لاکھوں شہریوں کوآمدورفت کے لیے بہترین سفری سہولت میسر ہو گی۔عوامی سہولت کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے کیا عوام دوست ہو سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات