عالمی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے کی پالیسی تباہ کن ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں اور قومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا ء

جمعرات 11 فروری 2016 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عالمی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے کی پالیسی تباہ کن ہے، آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں اور قومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے داعش کا نیٹ ورک پھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جعلی جہاد نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ دہشتگردوں کے فکری توڑ کیلئے قومی بیانیہ تیار کیا جائے ۔ پاک فوج نے دفاع وطن کا حق ادا کردیا ہے۔ افغانستان سے در اندازی روکے بغیر دہشتگردی ختم نہیں روک سکتی۔ انتخابی اصطلاحات نہ کی گئیں تو آئندہ الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت نجکاری کے بجائے قومی اداروں کی بحالی پر توجہ دے۔

پاکستان کو میٹرو نہیں بلکہ نئے ڈیمز ، ہسپتالوں او ر سکولوں کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے پچاس فیصد سکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ہسپتالوں کی صورت حال ابتر ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ رینجرز کی کوششوں سے کراچی بدل رہا ہے۔ بلوچستان میں دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے دفاعی ادارے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کمرتوڑ مہنگائی نے غریبوں کاگھر پھانسی گھاٹ بنادیا ہے۔ حکومت نمائشی منصوبوں کے بجائے عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دے۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ قوم کی اکثریت جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ہے۔ قوم کی امیدیں نواز شریف نہیں راحیل شریف سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :