بونیر میں رقم اور موبائل چارجرکی واپسی کے تقاضا پر بااثر چچا زادبھائی نے ساتھی سے ملکرملائیشیا پلٹ کزن کی آنکھ نکال دی، دوسری شدید زخمی ، متاثرہ شخص بصارت سے محروم ،پشاور منتقل ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

جمعرات 11 فروری 2016 20:37

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) بونیر میں ادھار دی گئی رقم اور موبائل چارجرکی واپسی کا تقاضا کرنے پر بااثر چچا زادبھائی نے ساتھی سمیت ملائیشیا پلٹ شہری کی ایک آنکھ نکال دی، دوسری کو شدید زخمی کر دیا جس سے وہ بصارت سے محروم ہوگی ا، اختر نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

تفصیلات کیمطابق اختر شاہ ولد طاہر شاہ سکنہ کلپانئی نے ڈگر ہسپتال میں زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر ،ذاکرولد محمد سعید ،عبدالرحمن شاہ ولد محمد زاہد شاہ ساکنان کلپانئی کیساتھ سابقہ دل بدی اور الیکٹرانک پاور بیگ سے شروع ہوئی تھی۔گزشتہ روز میں نے ان لڑکوں سے اپنا پاور بیگ واپسی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

کہ اس دوران ان تینوں افرادنے مجھ پر حملہ کیا۔

اور زمین پر گرادیا۔اور ساتھ ہی انہوں نے میرے آنکھوں میں اپنی انگلیاں ڈال کر میرے دونوں آنکھیں نکال دیں ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔جبکہ اختر شاہ کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزمان کیخلاف کاروائی کے بارے میں ایس ایچ او تھانہ گاگرہ جاوید افسر خان کو سخت ہدایات جاری کردئے۔

جس پر متعلقہ تھانہ پولیس نے ملزمان کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیا پلٹ زخمی شہری اخترنے کہا کہ ملزم کا باپ اینٹی کرپشن میں ہے جس کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کررہی ہے۔ اختر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے او رسرکاری خرچ پر علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے تا کہ وہاں اچھے طریقے سے علاج معالجہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :