ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ڈاکٹر فضل مولا نئے منتظم تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کران کی خدمات محکمہ ریڈیالوجی کے سپرد

جمعرات 11 فروری 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف کو عہدے سے ہٹا کرڈاکٹر فضل مولا کو ایڈمنسٹریٹر پمز تعینات کر دیا ، ڈاکٹر الطاف کی خدمات وزارت کیڈ کے سپرد کردی گئی ہیں اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاجبکہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کران کی خدمات ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف کو عہدے سے ہٹا کرڈاکٹر فضل مولا کو ایڈمنسٹریٹر پمز تعینات کر دیا ہے اور ڈاکٹر الطاف کی خدمات وزارت کیڈ کے سپرد کردی گئی ہیں اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاجبکہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تبدیلیاں پمز میں اصلاحات کی طرف پہلا قدم ہے،پمز میں سروسز کو بہتر بنایا جائے گا اور بہت جلد مثالی ادارے کے طور پر سامنے آئیگا