قطر سے ایل این جی معاہدے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی ،ایل این جی پاکستان کو اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے‘ 60روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی، ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی، کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے، 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 فروری 2016 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی معاہدے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی ،ایل این جی پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے، معاہدہ سستی توائی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 60روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی، ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی، کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے، 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔

وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی، 2013ء سے اب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نصف کمی آ چکی ہے اور 2017 تک اس کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے، ایل این جی معاہدے سے سی این جی کی فراہمی بحال ہو گی اور ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 60روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی، اس معاہدے سے کسانوں کو بھی فائدہ ہو گا، اس سے کھاد کے کارخانے چلیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک سے اندھیرے دور کر کے سستی بجلی فراہم کریں گے، ایل این جی معاہدے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی آئے گی، یہ ایل این جی پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے، ایل این جی معاہدہ سستی توائی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔