دہشت گردوں کو پھانسیاں خوش آئند ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا نے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ داعش پوری دنیا میں موجود ہے، حکومت داعش کے حوالے سے دو ٹوک بیان دے

پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 فروری 2016 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پھانسیاں خوش آئند ہیں، پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا رہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ داعش پوری دنیا میں موجود ہے، حکومت داعش کے حوالے سے دو ٹوک بیان دے، آئی بی کے سربراہ نے داعش کے حوالے سے حقیقت بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کوپھانسیاں خوش آئند ہیں، پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا رہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ داعش پوری دنیا میں موجود ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے سخت آپریشن کی ضرورت ہے، آئی بی کے سربراہ نے داعش کے حوالے سے حقیقت بیان کی ہے، حکومت اس چکر میں نہ رہے کہ داعش ہے یہ نہیں ہے، ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑا سانحہ پیش آ جائے، داعش کے حوالے سے خوف و ہراس ھیلا ہوا ہے، حکومت دو ٹوک بیان دے، بھارت پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرے پاکستان کے ساتھ اگر بھارت دوستی چاہتا ہے تو پھر بموں اور گولیوں کی زبان ترک کر دے۔