سینیٹ میں قواعد و ضوابط ، دفاع، سمندر پار پاکستانیز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹیں پیش

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد خان، معروف ناول نگار، فاطمہ ثریا بجیا کی وفات پر اظہار تعزیت کی قرار دادیں منظور

جمعرات 11 فروری 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) سینیٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق ، قائمہ کمیٹی برائے دفاع، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز، قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی رپورٹیں پیش کی گئیں، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد خان، معروف ناول نگار، ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔

جمعرات کو سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے ریلوے ٹریک سے متعلق بریفنگ نہ دینے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کی رپورٹ پیش کی، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سینیٹر ہدایت اﷲ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد خان کی وفات پر اظہار تعزیت کی قرار داد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر خوش بخت شجاعت نے معروف دانشور، ناول نگار، افسانہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :