ضلع خانیوال میں ممکنہ دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ او رپولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا گیا ہے‘ ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ کا بئیان

جمعرات 11 فروری 2016 20:29

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء ) ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں ممکنہ دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ او رپولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا گیا ہے تاہم تعلیمی اداروں کے سربراہان پائیدار او رٹھوس منصوبہ بندی کو بروئے کار لا کر حکومت پنجاب کے نیشنل ایکشن پلان اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ طلباء او راساتذہ کے جان ومال کے تحفظ کو یقنی بنایا جاسکے ۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ابرار احمد عابی سمیت دیگر سرکار ی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کالج کے گیٹ سے لیکر ایڈ من ‘فیکلٹی ‘لیبارٹری ‘ہاسٹل ‘چاردیوارایوں تک سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائز ہ لیا ۔انہوں نے کالج میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم ‘سول ڈیفنس کی طرف سے طلباء کو کالج میں دی جانیوالی ٹریننگ سیشن ‘حفاظتی مورچوں اور ہنگامی حالات میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کی جانچ پڑتال کی ۔

انہوں نے اکیڈمی بلاک میں کلاس رومز میں جاکر طلباء وطالبات کے تعلیمی سیشن کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے پرنسپل رانا خلیل احمد سمیت تمام اساتذہ پر زور دیا کہ وہ کالج کے گرد وپیش پر ہمہ وقت نظر رکھیں ۔انہوں نے کالج میں بنائے گئے مورچوں پر متعین سکیورٹی گارڈز کا بھی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سی سی ٹی وی کیمروں کے سسٹم کو ادارہ کی وسعت کے مطابق اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں تاکہ عمارت کے گردوپیش داخلی راستہ او ر تمام کالج پر بہتر انداز میں نظر رکھی جاسکے ۔