دنیا کے 15 انتہائی عجیب و غریب مشاغل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 فروری 2016 20:05

دنیا کے 15 انتہائی عجیب و غریب مشاغل

دنیا میں بے شمار مشاغل ایسے ہیں، جن کے بارے میں جان کر حیرانی ہوتی ہے۔ان ”حرکتوں“ کے بارے سن کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ کوئی انہیں مشاغل کے طور پر بھی اپنا سکتا ہے۔ذیل میں کچھ اسی طرح کے مشاغل دئیے جا رہے ہیں۔
1. ساری دنیا کے لوگ کھلونوں کے سفر کے شوق میں مبتلا ہے۔ شوقین افراد اپنے کھلونوں کو دنیا بھر کے سفر پر بھیج دیتے ہیں۔

ToyVoyagers ویب سائٹ آپ کے کھلونوں کو دنیا بھر میں گھمانے میں مدد دیتی ہے۔ آپ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کھلونے کے لیے عارضی گھر منتخب کر سکتے ہیں، کھلونے کی سفری داستان بھی مرتب ہوتی ہے اور آپ چاہیں تو کھلونے کی تصویر بھی منگوا سکتے ہیں۔
2. استری کرنا ایسا کام ہے، جسے کوئی پسند نہیں کرتا ہے۔ مگر ایکسٹریم اسپورٹس کی طرح ایکسٹریم آئرنگ کا جنون بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس جنون میں زیادہ تر برطانیہ کے افراد مبتلا ہیں۔1997 سے شروع ہونے والے اس جنون میں مبتلا افراد انتہائی سخت حالات ، جیسے اڑتے ہوئے، جنگل میں، ہیلی کاپٹر میں یا اسی طرح کے حالات ،میں بھی استری کر کے دکھاتے ہیں، ایکسٹریم آئرنگ کی چیمپئن شپ بھی منعقد ہوچکی ہے۔
3. چین کے افراد کتوں کی ذرا نرالے انداز میں پرورش کر کے مقابلوں میں حصہ لینے کے شوقین ہیں۔

کتوں کے مالک ایک ہی مقابلہ جیت کر 30 ہزار پاؤنڈ بھی کما سکتے ہیں۔
4. ونکونسن ، امریکا میں گائے کی بہترین تصویر لینے جنون زوروں پر ہے۔ان تصاویر کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ مقابلے میں شریک ایک 10سالہ بچہ آسٹن 1ہزار ڈالر، گائے کی تصویر والی جیکٹ اور گھنٹی بھی جیت چکا ہے۔
5. جرمنی کے رہنے والوں کو ٹرین سرفنگ کا جنون ہے۔ ٹرین سرفنگ ایک انتہائی خطرناک مشغلہ ہے۔

چلتی ہوئی ٹرین کی چھت پر ”چل چھیاں چھیاں“ جیسی حرکتیں کرنے سے جان بھی جا سکتی ہے۔ٹرین سرفنگ کا جنون 80 کی دہائی میں شروع ہوا۔ صرف 2008 میں، ایک سال کے دوران 40 سے زیادہ افراد ٹرین سرفنگ کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔
6. دنیا بھر میں لوگ اپنے جسم پر ٹیٹو بنواتے ہیں۔ تائیوان میں لوگ اپنی گاڑیوں پر ٹیٹو بنوانے کے خبط میں مبتلا ہیں۔


7. برطانیہ کے ایک شخص پاؤل یرون کو لائیو کوریج کے دوران ٹی وی رپورٹر کے پیچھے کھڑے ہو کر ٹی وی میں نظر آنے کا بہت شوق ہے۔ اسے کئی بار بی بی سی، آئی ٹی وی، چینل 4 اور سکائی نیوز کی لائیوکوریج کے دوران ، مختلف مقامات اور مختلف اوقات میں دیکھا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ براڈ کاسٹر ٹی وی پر اچھی شکل والے صحافیوں کو دکھاتے ہیں۔


8. آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گراہم بارکر کو اپنی ناف سے نکلنے والی روئی جمع کرنے کا شوق ہے۔1984 سے لیکر اب تک وہ 22.1 گرام روئی جمع کر چکا ہے۔
9. نیدر لینڈ کے ایک شخص نے پولیس کو فون کیا کہ کسی نے اس کی نشہ آور ادویات کا ذخیرہ چرا لیا ہے۔ اس ذخیرے کو اس نے سکے جمع کرنے والی بک میں جمع کیا ہوا ہے۔ اسے معلوم بھی تھا کہ نشہ اور سکون آور ادویات جمع کرنا غیر قانونی ہے مگر پھر بھی اس نے اپنے ذخیرے کی خطرناکی کا احساس کر کے پولیس کو اطلاع دے دی۔


10. بہت سے لوگوں کو جہازوں میں الٹی کے لیے ملنے والے بیگ جمع کرنے کا شوق ہے۔ سنگاپور کےا یک شخص نے 186 ائیر لائنز کے 388 وومٹ بیگ جمع کیے ہوئے ہیں۔
11. جاپان کے لوگوں کو مختلف طرح کے حشرات لڑانے کا شوق ہے۔ لوگوں حشرات کو چھوٹے سے پلاسٹک کےاکھاڑے میں چھوڑ کر اس لڑائی کی ویڈیو بناتے ہیں اور پھر ان ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کر دیتے ہیں۔


12. جاپان کے لوگوں کو چمچ اور کانٹے موڑنے کا شوق بھی ہے۔
13. امریکا کے ایک شخص مائیک نے بیس بال کی بال کو پینٹ کر کر کےاپنے قدجتنا بڑا کر لیا ہے۔مائیک نے 1977 میں ایک بیس بال کو پینٹ کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد اس پر دوسرے رنگ سے دوسرا کوٹ کیا۔ اس طرح آج تک وہ اس بال پر 22894 کوٹ کر چکا ہے۔ بیس بال کا وزن بھی بڑھ کر 3500 پاؤنڈ ہوچکا ہے۔

بیس بال پر رنگ کرنے کا ایک ہی اصول ہے کہ اس پر ہر کوٹ الگ رنگ سے کیا جائےگا۔
14. جاپانی بچوں کو گارے کی گیند بنانے اور پھر اس کو مٹی بنانے کا شوق ہے۔اس روایتی مشغلے کو Hikaru Dorodango کہا جاتا ہے۔
15. تھائی لینڈ کے لوگوں کو صابن سے نت نئے ڈیزائن بنانے کا شوق ہے۔ لوگ اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئی مختلف ڈیزائن کی صابنوں کو تحفے کے طور پر بھی دیتے ہیں۔