زرعی انکم ٹیکس‘ محصولات کی سوفیصدوصولی کو یقینی بنایاجائے ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 فروری 2016 19:56

پیرمحل( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11فروری۔2016ء)تحصیل پیرمحل میں زرعی انکم ٹیکس اور محصولات کی سوفیصدوصولی کو یقینی بنایاجائے فرائض میں مرتکب ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب نے تحصیل بھر کے پٹواریاں سے خصوصی میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا لینڈبیس پر عائدہ کردہ زرعی انکم ٹیکسز کی سوفیصد وصولی کرکے خزانہ سرکارمیں فی الفور جمع کرواکر اپنے فرائض منصبی کو پورا کرنا ہوگا واجبات سرکار آبیانہ مالیہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں کمی کوتاہی غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت کوتاہی کو برداشت نہ کیاجائے گا یادرہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25ایکڑتک دیڑھ سوروپے جبکہ سوکنال رقبہ سے اوپر اڑھائی سو روپے فی ایکڑ سالانہ زرعی انکم ٹیکس عائد ہے جبکہ باغ پر تین سوروپے فی ایکڑ ٹیکس عائد ہے محصولات کی مد میں تحصیل پیرمحل ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی کا حامل رہا ۔