پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، خواتین ارکان ریوڑیاں اوربادام گری تقسیم اور کھاتی رہیں

جمعرات 11 فروری 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کا 11فروری کو شروع ہونا والا اجلاس جب 10بجے کی بجائے 12بجکر 20منٹ پر بھی شروع نہ ہوا تو پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن فرزانہ بٹ نے اپنی ساتھ والی سیٹوں پر بیٹھی دیگرارکان میں ریوڑیاں تقسیم کرنا شروع کردیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی سیٹوں پر بیٹھی خواتین ارکان میں سے اقلیتی رکن اسمبلی شہنیلہ روتھ، ق لیگ کی رکن خدیجہ عمر فاروقی اور پی ٹی آئی کی سعدیہ سہیل بھی آپ میں بادام کی گریاں اور دیگر اشیاء تقسیم کرکے کھاتی رہیں تاہم اجلاس 12بجکر 41منٹ پر شروع ہوا۔