پنجاب اسمبلی، اپوزیشن لیڈر 2گھنٹے 51منٹ، وزیر قانون 3گھنٹے 46منٹ لیٹ پہنچے

جمعرات 11 فروری 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کا 11فروری کوہونے والا اجلاس محکمہ ہاؤسنگ شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حوالے سے سوالات کے لئے مختص تھا جبکہ گزشتہ روز میں رہ جانیوالی دو ترمیم جنگلات پنجاب 2015اور مسودہ قانون ترمیم پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی 2015ء کو زیر غور لانا تھا تاہم اجلاس جو 10بجے شروع ہونا تھا دوپہر 12بجکراکتالیس منٹ پر شروع ہوا جبکہ اپوزیشن لیڈر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں محمودالرشید 12بجکر51منٹ پر اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ دن ایک بجکر چھیالیس منٹ پر ایوان میں پہنچے۔