ایف سی قلعہ مستی خیل ایف آر لکی مروت میں پاک آرمی نے مفت کورس مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 فروری 2016 19:21

ایف سی قلعہ مستی خیل ایف آر لکی مروت میں پاک آرمی نے مفت کورس مکمل کرنے ..

لکی مروت ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11فروری۔2016ء) ایف سی قلعہ مستی خیل ایف آر لکی مروت میں پاک آرمی نے مفت کورس مکمل کرنے والے 100طلباء میں اسناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک پروگرام کاانعقاد ایف سی قلعہ مستی خیل ایف آر لکی میں کیا گیا تھا جس میں 116 بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر ذیشان ،91 فیلڈ کے کرنل عادل،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جاوید علی اورکزئی اور پولیٹیکل نائب تحصیل دار محمد عالم خان اور ایف آر لکی مروت کے مشران اور ملکان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں لکی انسٹیٹیوٹ سے فارغ ہونے والے 100 طلباء میں اسناد تقسیم کئے گئے کورسز میں کمپیوٹر، بلڈنگ، انجینئرنگ، ڈرائیونگ اور آٹو میکینک شامل تھے۔اس کورس کا اہتمام پاک آرمی نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :