ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 19:19

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے لہذا پہاڑوں کے دامن میں بسنے والے افراد سڑکوں کے ذریعے سفر کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :