بین الاقوامی سطح پر پاکستان کر بڑھتا ہوا مثبت امیج بیرونی سرمایہ کاری میں مد د فراہم کرے گا ، احسن اقبال

موقع آگیا ہے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا برانڈ لانچ کیا جائے ، وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات

جمعرات 11 فروری 2016 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کر بڑھتا ہوا مثبت امیج بیرونی سرمایہ کاری میں مد د فراہم کرے گا جس سے نجی شعبہ فوائد سمیٹے گا۔اب موقع آگیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا برانڈ لانچ کیا جائے کیونکہ بیرونی دنیا پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہے۔

احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ایجنسیوں کو حکومت کے ساتھ مل برانڈ پاکستان کے لئے کام کرنا چاہئے۔پاکستان کے لئے مثبت سوچنے اور کام کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ بغیر مثبت سوچ کے کوئی دنیا ترقی کی دوڑ میں آگے نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

آج کی دنیا پاکستان کو سیکورٹی کے معاملات سے دیکھنے کی بجائے بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہابیرون ملک مختلف ملکوں میں برانڈ پاکستان کے لئے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے برانڈ پاکستان ملک کے مثبت پہلوؤں کو بیرون ملک میں اجاگر کرے گا کہ کس طرح پاکستانیوں نے ثقافت، کھیلوں ، فنون لطیفہ ، ادب ، تعلیم اور کاروبار کے میدانوں میں کارنامے انجام دیے ہیں۔وفاقی وزیر نے برانڈ پاکستان وژن2025کا حصہ ہے جو ملک کی پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کا روڈ میپ ہے۔

متعلقہ عنوان :