پی آئی اے میں 61 ارب روپے مالیت کے جیٹ فیول میں گھپلا پکڑا گیا‘ایک ہی روٹ پر طیاروں میں فیول کے استعمال میں 500 فیصد کا فرق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 18:44

پی آئی اے میں 61 ارب روپے مالیت کے جیٹ فیول میں گھپلا پکڑا گیا‘ایک ہی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016  ) پی آئی اے میں 61 ارب روپے مالیت کے جیٹ فیول میں گھپلا پکڑا گیا ہے جبکہ آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن کا پیش کردہ ریکارڈ مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پی آئی اے کو جیٹ فیول کی مد میں کروڑوں کا ہیرپھیرکیاگیا اور ایک ہی روٹ پر طیاروں میں فیول کے استعمال میں 500 فیصد کا فرق پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل کی جانب سے معاملہ مشکوک قرار دے دیا گیا۔دستاویز کے مطابق 2012ئ میں 6 ماہ کے دوران پی آئی اے میں 61 ارب روپے مالیت کے جیٹ فیول کے استعمال میں خورد برد پائی گئی۔ ایک ہی روٹ پر طیاروں میں 300 سے 500 فیصد تک فیول کم زیادہ استعمال ہوا۔ایک ہی جہاز کراچی سے لاہور 20 ہزار کلو گرام فیول میں اور واپس کراچی 53 ہزار کلو گرام برن آف سے پہنچتا رہا آڈیٹر جنرل نے پی آئی اے کا ریکارڈ اس اعتراض کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ فیول کے منطقی حساب کتاب اور پیش کردہ اعداد و شمار میں بہت زیادہ تضاد ہے۔

متعلقہ عنوان :