پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

جمعرات 11 فروری 2016 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ڈپلومہ ان ٹیکسٹائل ڈیزائن اور ڈپلومہ ان انٹیرئیر ڈیزائن اینول2015ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19-2-16اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22-2-16 ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :