کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپس کا انعقاد

جمعرات 11 فروری 2016 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء )پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام کالج آف انجیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، انسٹی ٹیوٹ کوالٹی اینڈٹیکنالوجی مینجمنٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں ’’ٹائم مینجمنٹ ‘‘اور’’ مستقبل کے چیلنجز میں طلبہ کا کردار‘‘ کے موضوعات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

اپنے خطاب میں کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹرچیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی طورپر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان خوبیوں اورہنر سے بھی آراستہ کرنا تھا جن کی بدولت وہ عملی زندگی میں مناسب روزگار کے حصول میں کامیاب ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپس میں کیئرئیر ڈیویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان نے طلباء طالبات کو وقت کا بہترین مصرف کے حوالے سے تدابیر اور جدید حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔

ورکشاپس میں پرنسپل کالج آف انجیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،فوکل پرسن ڈاکٹر کامران، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ کوالٹی اینڈٹیکنالوجی مینجمنٹ عبدالسلام، فوکل پرسن ثناء حسن، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز فوکل پرسن عائشہ صدیقہ بھگوی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔