طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 11 فروری 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شیرشاہ کالونی‘ رائے ونڈ روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سمز گروپ آف کالج‘ ڈیوس روڈ‘لاہور‘کوئین میری کالج‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ جلوموڑ‘ لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ بھوبتیاں‘ رائے ونڈ روڈ‘لاہور‘دی ویلی آف نالج سکول‘ بھوبتیاں‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ امرتسر مڈل سکول‘ شمس پورہ‘ بادامی باغ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ مغلیہ پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد684تھی ۔

متعلقہ عنوان :