قطر سے ایل این جی خریداری سے توانائی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی‘سید محمود غزنوی

جمعرات 11 فروری 2016 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ایوانِ صنعت و تجارت کے سابق نائب صدر سید محمود غزنوی نے قطر سے ایل این جی خریداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے توانائی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت اچھی قیمت پر ایل این جی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سے ملک میں گیس کا بحران ختم ہوگا اور سستی بجلی پیدا کی جاسکے گی جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاہدے کو پوری طرح نتیجہ خیز بنائے تاکہ صنعت سازی کو وسعت ملے ۔ حکومت کے محاصل بڑھیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ یہ اہم منصوبہ کسی بھی صورت سرخ فیتے کی نظر نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :