موجودہ حکومت کی کوششوں سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیاہیں ، نوابزادہ میر ببرک خان زہری

جمعرات 11 فروری 2016 17:37

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل قلات کے چیئر مین اور مسلم لیگ کے رہنماء نواب زادہ میر ببرک خان زہری نے کہا ہیکہ کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیاہیں گوادر کاشغر رہداری کے بننے سے بلوچستان کی تقدید بدل جائے گی نواب ثناء اﷲ خان زہری بلوچستان میں امن قائم کر کے بلوچستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرینگے قلات کی ترقی کے لیئے نواب ثناء اﷲ خان زہری سے بڑے منصوبے لیکر قلات میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچادیا جائے گا بے روزگاری کے خاتمے کے لیئے نئے ادارے قائم کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی دفترمیں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا نواب زادہ میر ببرک خان زہری نے کہا ہیکہ گوادر کاشغر روٹ کے بننے سے بلوچستان میں ترقی و خشحالی آئے گی اور صنعتی زونز کے قائم ہو نے سے بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ نواب زہری کی قیادت میں حکومت بلوچستان میں امن و امان قائم کر نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ قلات وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اﷲ خان زہری کا ہوم ڈویثرن ہے اس بناء پر ہم نواب زہری سے قلات کی ترقی وخشحالی کے لیئے میگا پراجیکٹس لینے کی کوشش کریں گے اور قلات کے بے روزگار نوجوانوں کے لیئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ قلات میں نئے ادارے قائم کیا جارہے ہیں تاکہ قلات کے نوجوان ہنر سیکھ کر اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :