راول ٹاؤن میں گرانفروشوں کیخلاف ایکشن ، 17دوکانداروں کو بھاری جرمانہ

حکومت پنجاب کی سخت ہدایات پر کسی سے رعایت نہیں ہوگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ

جمعرات 11 فروری 2016 17:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) حکومت پنجاب کی سخت ہدایات پر مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں دوکانداروں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن کے مطابق ٹاؤن ریگولیشن آفیسر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک توصیف احمد نے راولپنڈی سٹی اور نیو ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ناجائز منافع خوری کرنے پر 17دوکانداروں کو مجموعی طور پر 84ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اُنہوں نے دوکانداروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کے زریعے شہریوں کو لوٹنے سے باز رہیں ورنہ کسی سے رعایت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :