چونیاں،8مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ہینڈز َپ کر کے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی ، زیورات لوٹ لئے

جمعرات 11 فروری 2016 17:36

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) نواحی گاؤں ویرم چک 4میں آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ہینڈز َپ کر کے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی رقم اور سونے کے زیورات لوٹ لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ویرم چک4میں 8مسلح ڈاکو محمد طفیل کے گھر داخل ہوگئے اور خادم کو زبردست تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔اور گھر سے 2 لاکھ 50ہزارکی نقدی رقم ۔5تولے سونے کے زیورات ، 3موبائل فون ، 1بندوق اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے سٹی پولیس نے مدعی محمد طفیل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :