صوبہ اور پختونوں کے حقوق و تحفظ کو فرض اولین سمجھتے ہیں ،سکندرشیرپاؤ
عوام غربت و افلاس ،بیروزگاری کے خاتمے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دیں،سینئروزیرخیبرپختونخوا
جمعرات 11 فروری 2016 17:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین وسینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ صوبہ اور پختونوں کے حقوق و تحفظ کو فرض اولین سمجھتے ہیں اور اس کازکویقینی بنانے کیلئے عملی کوششیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شیرپاؤ ضلع چارسدہ میں سابق گورنر خیبر پختونخوا شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ کی آنے والی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں حلقہ پی کے21کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرجے یو آئی یونین کونسل زیم کے امیر حاجی سلیم الدین،جماعت اسلامی یونین کونسل آبازئی کے یاسر جان اور ویلج کونسل مرزاڈھیر کے جنرل کونسلر سیارگل خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں مقررین نے شہید لیڈر حیات محمد خان شیرپاؤ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نہ صرف غریب اور پسے ہوئے طبقات میں سیاسی شعور اجاگر کیابلکہ انھیں اس قابل بنایا کہ وہ اپنے حق کیلئے آواز بلند کرسکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ ہمارا مشن پسماندگی ،غربت و افلاس اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے اوردنیا بھرمیں پختونوں کی امیج جوکہ امن پسند اور محب وطن ہے کوابھارنا ہے اور اس کاز کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے حیات محمد خان شیرپاؤ شہید نے جام شہادت نوش کیا انھوں نے کہا کہ شہید لیڈر کی شہادت کے بعد غریب عوام کے حقوق کامشن پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤنے جاری رکھا ہوا ہے اور بڑی کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام غربت و افلاس اور بے روزگاری کے خاتمے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دے اور پارٹی قائدین کے ہاتھ مزید مضبوط کئے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا محور پختون قوم کی ترقی اور خیبر پختونخوا کی حفاظت ہے اور اس مقصد کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پرقومی وطن پارٹی کے رہنماؤں محمد جان گیگیانی،حامد خان ترنگزئی،پیر رحمان اﷲ،مفتی افتخار،شمشاد خان،حاجی ذاکر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.