آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ویسٹ انڈیز نے 227رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شمرون ہیتمیر کے 60رنز بھارت اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیموں کے مابین میگا ایونٹ کا فائنل 14فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا
جمعرات 11 فروری 2016 17:33
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیموں کے مابین میگا ایونٹ کا فائنل 14فروری بروز اتوار ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مہدی حسن 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں پینک گھوش 0، سیف حسن 10، جوئیراض شیخ35، ناظم الحسین 11، ذاکر حسن 24، محمد سیف الدین36، سعید سرکار 3، موزابیک حسین 10، مہدی حسن 10 اور صالح احمد نے 1 سکور بنایا۔(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شمرسپرنگر، کیمار ہولڈر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریان جون اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 48.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ شمر سپرنگر نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیتمیر نے 60، گیدرون پوپ نے 38، تیون املاش نے 14، کیسے کارتی نے 22،جیڈ گولی نے 9، کیمو پال نے 4، مائیکل فریو نے 12 اور ریان جون نے 2 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے صالح احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.