Live Updates

ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سرکاری ہسپتالوں کو بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کرنا چاہئے ، ملکی معیشت نیچے اور نواز شریف کا کاروبار اوپر جارہا ہے، وزیر خزانہ کے دبئی میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں ، شریف برادران کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، اشتہاروں سے بجلی بن رہی ہے، عملاً کچھ نہیں ہورہا، وزیراعظم عوام پر ظلم نہ کریں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انتخابی جلسے سے خطاب

جمعرات 11 فروری 2016 17:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، خواہش ہے سرکاری ہسپتال بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کریں، پاکستان کی معیشت نیچے اور نواز شریف کا کاروبار اوپر جارہا ہے، اسحاق ڈار کے دبئی میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں،نواز شریف سے سوال کرنا عوام کا حق ہے دونوں بھائیوں کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، اشتہاروں سے بجلی بن رہی ہے اصل میں کچھ نہیں ہورہا، میاں صاحب ظلم نہ کریں اگر اپنی شکل اخباروں میں دکھانی ہے تو اشتہاروں پر پیسہ بھی اپنی جیب سے لگائیں۔

وہ جمعرات کو یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناؤں،نواز شریف کا منصوبہ غربت ختم کرنا نہیں بڑے منصوبے بنانا ہے، ان کے آنے سے امیر مزید امیر اور غریب ، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں ہسپتال ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، خواہش ہے سرکاری ہستپال بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کریں، چاہے حکومت چھوڑنی پڑجائے مگر اصلاحات کا کام نہیں رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغرب میں غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اگر اورنج لائن ٹرین کے 200 ارب تعلیم پر خرچ کیے جاتے تو کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہتا۔ حکمران بادشاہت کررہے ہیں اسی لیے اپنے بچوں کو تیار کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نیچے اور نواز شریف کا کاروبار اوپر جارہا ہے، اسحاق ڈار کے دبئی میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں،نواز شریف سے سوال کرنا عوام کا حق ہے دونوں بھائیوں کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، اشتہاروں سے بجلی بن رہی ہے اصل میں کچھ نہیں ہورہا، میاں صاحب ظلم نہ کریں اگر اپنی شکل اخباروں میں دکھانی ہے تو اشتہاروں پر پیسہ بھی اپنی جیب سے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 تاریخ کے الیکشن میں بادشاہت اور نئے پاکستا ن میں مقابلہ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات