پاکستان اور بھارت مابین تمام مسائل کے حل کاواحدراستہ مذاکرات ہیں ، دونوں ممالک پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات اور خارجہ سیکرٹری مذاکرات کے حوالے سے رابطے میں ہیں ، ملاقات مناسب وقت پر ہوگی،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں، دہشت گردی کے خلاف34ملکی اتحاد سے متعلق تفصیلات کیلئے ماہرین کی سطح پر کام کیاجارہاہے، افغان حکومت ، طالبان مذاکرات اورمفاہمت کی ذمہ داری چارملکی رابطہ گروپ پر ہے، گروپ کاچوتھا اجلاس23فروری کو کابل میں ہوگا

دفترخارجہ کے نئے ترجمان نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 11 فروری 2016 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) دفترخارجہ کے نئے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے،پٹھان کوٹ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان اوربھارت رابطہ میں ہیں،پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کے حوالے سے دونوں ممالک رابطہ میں ہیں اوردونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات مناسب وقت پر ہوگی،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں،پاکستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی اورعالمی کوششوں کو سپورٹ کرتاہے،34ممالک کے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کے حوالے سے تفصیلات اورطریقہ کارکے حوالے سے ایکسپرٹ کی سطح پر کام کیاجارہاہے۔

افغانستان میں امن کے لئے افغانستان حکومت اورطالبان کے مذاکرات اورمفاہمت کی ذمہ داری چارملکی رابطہ گروپ پر ہے،چارملکی رابطہ گروپ کاچوتھا اجلاس23فروری کو کابل میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہفتہ وارپریس بریفنگ میں دفترخارجہ کے نئے ترجمان نفیس زکریانے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔پا کستان اوربھارت کے خارجہ سکریٹریوں کی سطح پر مذاکرات کے لئے ابھی تک کوئی تاریخ مقررنہیں کی گئی ہے،دونوں ممالک مذاکرات کی بحالی کے لئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں،پٹھان کوٹ کے دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے دونوں ممالک رابطہ میں ہیں۔

پاکستان اوربھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات مناسب وقت پر ہوں گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے، پاکستان دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف علاقائی اورعالمی کوششوں کو سپورٹ کرتاہے اوراسی تناظر میں پاکستان دہشت گردی کے خلاف34ممالک کے اتحاد کی حمایت کی تھی،34ممالک کے اتحاد کے حوالے سے تفصیلات اورطریقہ کار کے حوالے سے ایکسپرٹ کی سطح پر کام کیا جارہاہے۔افغانستان میں مفاہمت اورامن کے لئے4ملکی رابطہ گروپ کا چوتھا اجلاس23فروری کو کابل میں ہوگا۔افغانستان میں امن کے قیام کی ذمہ داری چارملکی رابطہ گروپ پر ہے