لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے سائنس مضامین کے نمبروں میں کمی کر دی
فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا لیا جائیگا
جمعرات 11 فروری 2016 17:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کا فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میٹرک کا امتحان یکم مارچ سے شروع ہوگا جس میں 4لاکھ66ہزار 397 امیدوار شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
ترجمان لاہور بورڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میٹرک امتحان کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، شہر بھر میں 513 امتحانی سنٹرز تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 50 ہزار 869 جبکہ دہم جماعت کے امتحان میں 2لاکھ 16ہزار 528امیدوار بیٹھیں گے۔ نہم اور دہم جماعت کے امتحان کا سلسلہ 2اپریل تک جاری رہے گا۔ عملی امتحان کا آغاز 5اپریل سے ہوگا جو 21مئی تک جاری رہے گا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال سے نویں جماعت کا فزکس، کمیسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیمی معیارکومزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، وائس چانسلر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، شعبہ اردو کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام میں داخل 60ہزار طلبہ کو کتب کی ترسیل شروع کردی
-
فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، جماعت نہم (پارٹ۔اول)سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ99 ہزار81طلباءوطالبات شریک ہونگے
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ جیتنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی چترال ریجن میں ملتوی شدہ پیپرز کی نئی تاریخ مقرر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگرامز، کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگرامز ،کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ15اپریل مقرر
-
لاہورمیں میٹرک امتحانات کے سلسلے میں مخصوص مقامات پر دفعہ 144 نافذ
-
میٹرک بورڈ کے امتحانات مئی میں اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ
-
قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.