بھارت کا ویزے دینے سے انکار، پاکستان معاملہ ساف کونسل میں اٹھائے گا
جمعرات 11 فروری 2016 17:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ساوٴتھ ایشین گیمزمیں کھلاڑیوں کوویزے نہ دینے کا معاملہ پاکستان اولمپکس کونسل آف ساوٴتھ ایشیا کے اجلاس میں اٹھائے گا۔سیکریٹری پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن خالد محمود کے مطابق ساف گیمزکی آرگنائزنگ کمیٹی اور آئی او سی کوایک خط کے ذریعے پہلے ہی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کو ایشین باڈی میں بھی اٹھایا جائے گا، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو نہ صرف خط میں ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا بلکہ یہ بھی لکھاکہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مل جل کرکام کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن ایتھلیٹس کو ویزے جاری نہیں کیے گئے وہ یقینی طورپرمیڈلز جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، خط میں ساوٴتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو اس بارے میں بھی متنبہ کیا گیاکہ بالکل آخری مرحلے میں ویزے دینے سے انکارکرنا اولمپک چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ساوٴتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کی مختلف ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کو ویزے جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ ساوٴتھ ایشین گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پاکستان کی ہاکی، ٹیبل ٹینس، اسکواش، ایتھلیٹکس، ریسلنگ اورکبڈی کے کم ازکم ایک یا 2 کوچز یا آفیشلز ویزے نہ ملنے کے باعث بھارت نہیں جا سکے۔ اسی طرح والی بال، سائیکلنگ، ریسلنگ اور ہینڈ بال کے آفیشلز بھی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ہمسایہ ملک جانے سے محروم رہ گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.