سیف گیمز میں شاندارکارکردگی دکھانے والے قومی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے،شاندار استقبال

جمعرات 11 فروری 2016 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ساوٴتھ ایشین گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل، 4 سلور جبکہ 1 براوٴن میڈل اپنے نام کیا۔ ٹیم لاہور ایئر پورٹ پہنچی تو شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے کم وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سہولیات میسر ہوں تو پاکستانی کھلاڑی مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :