محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 4ہڑتالی افسران کے تبادلے کر دیئے

جمعرات 11 فروری 2016 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 4ہڑتالی افسران کے تبادلے کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شہزادی جمیلہ کا تبادلہ ہری پور کر دیا، ہیڈ نرس گلشن آراء کا تبادلہ ڈیرہ اسماعیل خان کر دیا گیاجبکہ کلینیکل ٹیکنالوجسٹ اعصام گل کا تبادلہ سوات اور سراج برقی کا تبادلہ دوران پور کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :