گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

جمعرات 11 فروری 2016 16:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے بعد وائس چانسلرز کی تقرری اور ہٹانے کے رولزمیں نرمی کر دی گئی ہے، وائس چانسلرز کو ہٹانے کا اختیار سنڈیکیٹ سے لے کرچانسلر کو دے دیا گیا ہے، قانون میں پرو وائس چانسلر کا نیا عہدہ بنا دیا گیا ہے، پرووائس چانسلر کو وائس چانسلر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :