وزیر اعظم نواز شریف کا قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 11 فروری 2016 16:58

وزیر اعظم نواز شریف کا قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ..

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں اچھے جذبات پرقطرکی قیادت کے مشکور ہیں،ملازمین نے ہڑتال ختم کردی،اب ادارہ ترقی کرے گا، پی آئی اے کو قطر ایئر لائن کے برابر لائیں گے ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، گوادر ایئرپورٹ ملک کا خوبصورت ترین ہوائی اڈہ ہو گا، چین کی طرف سے اقتصادی راہداری و دیگر منصوبوں میں لگنے والی رقم قرض نہیں سرمایہ کاری ہے،موٹروے کے ذریعے کراچی کو لاہور سے ملا رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں انقلاب آئے گا،ایل این جی کی درآمد سے پاکستان میں بجلی سستی اور معیشت کو بہت فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قطر کی قیادت نے پاکستان کے بارے میں اچھے جذبات پرقطرکی قیادت کے مشکور ہیں،ایل این جی سمیت دیگرشعبوں میں معاہدے مثالی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قطرکی قیادت نے تعمیروترقی میں پاکستانیوں کے کردار کوسراہا ہے،قطرمیں پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے انقلاب آئے گا ،گوادر میں بننے والا ایئرپورٹ ملک کا خوبصورت ترین ہوائی اڈہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی،آپریشن ضرب عضب کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،3 سال پہلے اورآج کے پاکستان میں بہت فرق ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قطرکے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں،گیس درآمد کرنے سے پاکستان کی معیشت کوبہت فائدہ ہوگا،ایل این جی آنے سے پاکستان میں بجلی سستی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امیر قطر سے کہا ہے دونوں ملکوں میں تجارت کا حجم بڑھنا چاہیے،آج ہم بجلی کی قلت ختم اور قیمت کم کررہے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کو قطر ایئر لائن کے برابر لائیں گے ،سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،ملک ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ا نہوں نے کہا کہ میرے دس سال ضائع کر دیئے گئے جس کی وجہ سے آج ہم دیگر قوموں سے پیچھے ہیں،ڈھائی سال پہلے پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی سرحد سے مانسہرہ تک ایکسپریس وے ، گلگت سے چین تک ہائی وے بن چکی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈ ر بھی 99کا منصوبہ ہے ،موٹرویز ہم نے بنائیں اسے کسی نہ بنانے کا سوچا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں پچھلے پندرہ برس میں بجلی کے منصوبے نہیں لگے ،تھر میں 1300میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جلد لاہور سے کراچی موٹروے کا سنگ بنیاد رکھوں گا ،چین ہمیں قرضہ نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایسی ترقی دینا چاہتے ہیں جس پر قوم فخر کرے، موجودہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی وجہ سے ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین سے کوئی قرض نہیں لے رہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، کراچی میں امن و امان کی بہتری وہاں کے شہری بھی تسلیم کرتے ہیں، ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا،اب زرمبادلہ کے ذخائر 69سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچا، تین سال پہلے والے اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستی بجلی سے گھریلو صارفین، صنعتوں اور کاشتکاروں کو فائدہ ہو رہا ہے، انتخابی مہم کے دوران یہ نہیں کہاتھا کہ بجلی سستی کریں گے، اس کے باوجود بجلی سستی کی۔

متعلقہ عنوان :