تیز ترین 22 ون ڈے سنچریاں ، ہاشم آملہ نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعرات 11 فروری 2016 16:57

تیز ترین 22 ون ڈے سنچریاں ، ہاشم آملہ نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سینچورین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 22 سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

آملہ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنا کر تیز ترین 22 سنچریاں بنانے کا بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، 32 سالہ آملہ نے 126 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ کوہلی نے 143 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں آملہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی ۔