سند ھ میں بھی ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ

جمعرات 11 فروری 2016 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) عوام کے لئے سر درد کی دوا کا خریدانا بھی درد سر بن گیا ، سندھ بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔سندھ بھر میں ادویات کی قیمتوں کو تو شاید پرہی لگ گئے ہیں ، عوام کے لئے پہلے ہی آٹے دال کی قیمتوں میں اضافے نے سر میں درد کر رکھا تھا اب اس سر درد کی دوا خریدنا بھی عوام کے لئے درد سر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امراض قلب اور شوگر کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو مزید بڑھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ ادویات بنانے والی قیمتوں نے دواوں کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد اضافہ کر کے نئی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ایک تو پہلے ہی روزی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے، اوپر سے ادویات جیسی بنیادی ضروت کی قیمتوں میں اضافے کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :