بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات یکم مارچ کو ہونگے

جمعرات 11 فروری 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات یکم مارچ 2016ء سے ہونگے۔

(جاری ہے)

بورڈ انتظامیہ نے ان امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان امتحانات میں 4لاکھ 67ہزار 397امیدوار شرکت کریں گے جن کے لیے 517امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن پر پانچ ہزار سے زائد نگران عملہ تعینات کیا جائے گا۔