ننکانہ، مانانوالہ حا دثہ کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے

جمعرات 11 فروری 2016 16:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ننکانہ مانانوالہ روڈ پر گیس ٹینکر اور کار کے تصادم میں آتشزدگی سے جھلس کرالائیڈ ہسپتال لائے جانیوالے تیرہ افراد میں سے تین افراد دم توڑ گئے ‘اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعدار 21ہوگئی دوکی حالت مزید تشویشناک ہے آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے اندوہناک واقعہ 18افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے تھے ان زخمیوں میں سے تین بچوں سمیت تیرہ افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین افراد چالیس سالہ حیدر ولد غلام محمد‘چالیس سالہ حامد فاروق ولد محمدفاروق اورپنتالیس سالہ محمدعلی ولد ولی محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاک ہونیوالوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں چالیس سالہ اے ایس آئی سکندر ‘پنتالیس سالہ کانسٹیبل اشرف ‘بارہ سالہ طالبعلم احمد رضا ‘اٹھارہ سالہ انعم ‘پندر ہ سالہ شنیزہ ‘چودہ سالہ توصیف احمد‘پچاس سالہ کوثر پروین ‘پچاس سالہ صفیہ بی بی ‘ساٹھ سالہ عبدالرحمن اور پچاس سالہ عارف شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :