بلو چ قوم پرست پیٹ پرست نکلے اقتدار ختم ہوتے ہی غائب ہو جائینگے،مولانا عبدالواسع

جمعرات 11 فروری 2016 16:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت میں شامل قوم پرست جماعتیں بلوچستان کو ترقیافتہ بنا نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں جمعیت علماء اسلام نے صوبے کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی ہے قوم پرست جماعتیں صوبے کے دعویدار ہونے کے باوجود عوام کی خدمت نہیں کر سکے اور نہ ہی وفاق سے اپنے حقوق حاصل کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے اور2018 کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھریں گے اور عوام کے مسائل حل کر نے کا حل صرف اور صرف جمعیت کے پاس ہے دوسروں کے کندھوں پر آنیوالے قوم پرست عوام کی خدمت اور صوبے کے ساحل وسائل حاصل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں کوئٹہ میں 3 سال کے دوران ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا جا سکا اس سے اندازہ ہو تاہے کہ قوم پرست پیٹ پرست نکلے اور اپنے بہتر مستقبل بنا نے کیلئے اقدات میں آئے اور اقتدار ختم ہوتے ہی غائب ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمعیت علماء اسلام نے صوبے کے حقوق اور ان کے وسائل کیلئے جو جدوجہد کی ہے موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں اب تک صوبے کے دعویدار ہونے کے باوجود وہ اقدامات نہیں اٹھائے جس سے عوام کی توقع تھی ریکوڈک اور سیندک پراجیکٹ پر سابقہ حکومت نے جو کردار ادا کیا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع کر نے میں کامیاب نہیں ہوا تو ترقی کے دعوے کس لئے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں قوم پرست جماعتیں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اخباری بیانات سے صوبے کے مسائل حل نہیں کئے جا تے اگر قوم پرستوں میں اتنا دم ہے تو وہ وفاق سے اپنے وسائل کیلئے جدوجہد کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی صوبے کے واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے جو جدوجہد قوم پرستوں کو کرنی چاہئے تھے وہ اب جمعیت علماء اسلام صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے صوبے کے حقوق کیلئے جو جنگ لڑی ہے حکومت میں شامل قوم پرست جماعتیں اپنے حقوق حاصل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں اور عوام کو ورغلانے کا دور اب گزر چکا ہے کوئٹہ میں گزشتہ تین سال کے دوران میگا پراجیکٹ کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو یہ عوام کو کیا ترقی دینگے ۔