غیرقانونی طور پر جنگلی چڑیا پکڑنے اور رکھنے پر 2افراد سے 15ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول

مجسٹریٹ کی ایس ایچ او کو 2فرار افراد کو گرفتار کرکے ایک ہفتہ میں پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 فروری 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان کی تشکیل دی گئی ٹیم نے غیرقانونی طور پر جنگلی چڑیا کا شکار کرنے ، پکڑنے اور رکھنے کے جرم میں 2افراد سے 15ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے جبکہ 2افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور لاری اڈہ سے ایک شخص رمضان عرف کالی ولد برکت علی سے غیرقانونی طورپر40جنگلی چڑیاں رکھنے کے جرم میں کارروائی کرتے ہوئے 5ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے جبکہ عبدالمعید ولد عبدالقدوس کو قصور کے سرحدی علاقے میں جال لگا کر جنگلی چڑیاں اور پرندے پکڑنے پر رینجرز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ سید فیضان رسول کی عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ اس کے دو ساتھی شبیر اور رمضان وغیرہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مجسٹریٹ نے گرفتار ملزم عبدالمعید سے 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کروایا جبکہ ایس ایچ او گنڈاسنگھ کو دونوں فرار ملزمان کو گرفتارکرکے ایک ہفتہ کے اندر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :