جیکب آباد : 9 محرم الحرام کو خود کش دھماکے کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 16:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : پولیس ذرائع کے مطابق 9 محرم الحرام کو کئے گئے خود کش حملے کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں خود کش حملہ آور کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا تعلق بلوچستان کے علاقہ خضدار سے تھا، جبکہ گرفتار سہولت کاروں کا تعلق جیکب آباد سے ہے۔

متعلقہ عنوان :