ادوایات کی قیمتوں میں اضافے ظالمانہ اقدام ،اضافہ فوری طور پر نہ روکا تو پورے پنجاب میں احتجاج کیا جا ئیگا ‘چوہدری محمدسرور

جمعرات 11 فروری 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں ادوایات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر حکومت نے اس اضافے کو نہ روکا تواسکے خلاف پورے پنجاب میں احتجاج کیا جا ئیگا، ملٹی نیشنل کمپنیزڈرگ ریگولیٹری اتھاٹی کی ملی بھگت سے غر یب عوام کو لوٹ رہی ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہے ہیں،جو حکمران عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کرسکتے انکو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں فوری اقتدار چھوڑ دیں ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی وفودسے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں ایک طرف ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ اور دوسری طرف جان بچانے والے ادوایات کی کمی حکومت کی بے حسی کی انتہاء ہے اور تحر یک انصاف اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہیگی ہم حکومت کو ورننگ دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کا نوٹس لیں اور قیمتوں میں اضافے کو ختم کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مجر مانہ خاموشی کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت نے اس اضافے کو واپس لینے کیلئے اقدامات نہ کیے توتحر یک انصاف لاہور سمیت پورے پنجاب میں شدید احتجا ج کیا جا ئیگا اور جب تک یہ اضافہ واپس نہیں ہوگا ہم ہر فورم پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :